عالمی شہرت یافتہ جاپان کے ریسلر اینوکی 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ، انوکی عرصہ سے خرابی صحت کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج انتقال کر گئے ۔ جاپانی میڈیا کے مطابق اینوکی کی وفات پر ملک کے عوام اور حکومت غم زدہ ہیں ۔ خیال رہے کہ 1979 میں پاکستان کے جھارا پہلوان سے شکست کے بعد وہ پاکستان میں بھی مقبول ہوئے ، اینوکی پاکستانی عوام سے محبت رکھتے تھے ، جھارا پہلوان کی وفات کے بعد اینوکی نے جھارا کے بھتیجے کو اپنی نگرانی میں تربیت دی ۔ عراق امریکہ جنگ کے دوران صدام حسین سے اپنے ذاتی تعلقات کی وجہ سے اینوکی نے بیسیوں جاپانی شہریوں کو رہا کرایا ۔ صدام حسین کی دعوت پر ہی انہوں نے اسلام قبول کیا اور نام محمد حسین اینوکی ہے ۔ اینوکی جاپان کی پارلیمنٹ کے رکن بھی تھے ، وہ چار بار رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے ۔