تلہ گنگ(بلال شیخ سے)سماجی شخصیت ملک صابر اگرال نے ڈی ای او ایجوکیشن اور سی او ایجوکیشن سے درخواست کی ہے کہ 2012میں ہونے والے میل فی میل سائنس ٹیچرز کی پرموشن کے احکامات جاری کیے جائیں۔ملک صابر اگرال کا کہنا تھا کہ کچھ ماہ قبل آرٹس ٹیچرز کی پروموشن کے احکامات جاری کردیئے گئے تھے تاہم سائنس ٹیچرز کو ایک مرتبہ پھر نظرانداز کردیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس آرٹس ٹیچرز کی پروموشن کے بعد سائنس ٹیچرز ڈی ای او آفس چکوال گئے جہاں انہوں نے ڈی ای او کو اپنی گزارشات پیش کی تھیں جس پر اس وقت کے ڈی ای او نے سائنس ٹیچرز کی گزارشات سننے کے بعد ایک ہفتہ کے اندر اس پراسیس پر کام شروع کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی تاہم تاحال اس پر کوئی عملدرآمد نہ ہوا۔جبکہ رانا عبدالقیوم ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری پنجاب نےضلع اٹک،راولپنڈی اور میانوالی میں ایس ایس ٹی پروموشن کے لیے ریکارڈ مانگ لیا۔تاہم اس دفعہ پھر سے چکوال کو ایک مرتبہ نظرانداز کردیا گیا۔سماجی شخصیت ملک صابر اگرال کے مطابق پورے ضلع چکوال میں میل فی میل سائنس ٹیچرز کی سیٹیں تاحال خالی پڑی ہیں جسکی وجہ سے طلباء و طالبات کی پڑھائی پر گہرا اثر پڑ رہا ہے۔ملک صابر اگرال نے منسٹر ایجوکیشن راجہ یاسر سرفراز،حافظ عمار یاسر سے درخواست کی ہے کہ ذاتی دلچسپی لے کر اس مسئلہ کو حل کیا جائے۔