امریکہ میں ایک خاتون کو اپنے گھر کے باغیچے سے اپنے کتے کا پاخانہ صاف نہ کرنے پر ایک ہزار پاؤنڈ (تقریباً ڈھائی لاکھ روپے) جرمانہ عائد کردیا گیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق شمالی کیرولائنا ریاست کی ڈرہم کاؤنٹی میں پڑوسی نے خاتون کے باغیچے سے کتے کی پھیلائی ہوئی گندگی سے تعفن اٹھنے کی شکایت کی۔ حکام نے آکر جائزہ لیا تو باغیچے میں ہر طرف گند پھیلا ہوا تھا، حکام نے  48 سالہ ایلیسن ڈاسن نامی خاتون کو وارننگ دی کہ وہ گندگی کو صاف کرے لیکن اس نے حکم پر عمل کرنے سے انکار کردیا جس پر اسے ایک ہزار پاؤنڈ جرمانہ عائد کردیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here