اسلام آباد: عمران خان کی گرفتاری کےلیے پولیس والےبنی گالہ پہنچ گئے:عمران خان کومحفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے ، اس حوالے سے مختلف ذرائع سے ملنی والی خبروں میں کہا جارہا ہے کہ پولیس بنی گالہ پہنچ چکی ہے دوسری طرف تحریک انصاف کے کارکن بھی بنی گالہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیںیہ بھی اطلاعات ہیں کہ عمران خان علی امین گنڈاپور کے ہمراہ کسی نامعلوم مقام کی طرف چلے گئے ہیںیاد رہے کہ اس سے پہلے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئےہیں‌۔تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ زیباچوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ 30 ستمبر کے ہیں جبکہ آج یکم اکتوبر کو ان وارنٹس پر عمل درآمد کیا جارہاہےوارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیےگئے، مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189 لگی ہوئی ہے،عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر 407 ہے۔مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here