سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد تحریک انصاف نے کارکنان کو بنی گالہ پہنچنے کی کال دے دی۔ تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید بنی گالہ پہنچ گئے اور کہا کہ پہلے کی طرح گرفتاری کو روکیں گے۔ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کی غلطی مت کرنا پچھتاو گے
دوسری جانب تحریک انصاف کی ڈنڈا بردار فورس بنی گالہ پہنچ گئی ہے۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے ڈنڈے اٹھائے ہیں اور انکا کہنا یے کہ عمران خان کو گرفتار نہیں ہونے دیں گے ۔ بنی گالہ میں کارکنان عمران خان کے حق میں نعرے لگا رہے ہیں ۔ بنی گالہ میں خیبر پختونخوا اور گلگت کی پولیس بھی عمران خان کی سیکورٹی کے لیے موجود یے۔
عمران خان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری ہونے کے بعد ریاست مدینہ کے دعویدار عمران خان کو سرنڈر کرنا چاہئے بجائے اسکے کہ ڈنڈا بردار فورس بلا کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی جائے۔ یوں لگ رہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر ہی مراد سعید نے کارکنان کو بنی گالہ بلایا ہے ۔عمران خان سمجھتے ہیں کہ کارکنان کی موجودگی میں گرفتاری نہیں ہو سکے گی
دوسری جانب باخبر ذرائع کے مطابق وارنٹ کی تکمیل کے لیے مشاورت جاری ہے پولیس کی جانب سے بھی عمران خان کی گرفتاری کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here