عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو حکومت کو لے کر آئے تھے وہی ان کو لے کر بھی جائیں گے ، اکتوبر خونخوار ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق  سابق وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہا کہ سائفر سے متعلق ان کے بیانات ملک بھر  میں سکرینوں پر دکھائے جائیں گے ،  قوم خدا کے بعد سپریم کورٹ کی جانب دیکھ رہی ہے ۔پاکستان کا سیاسی و معاشی عدم استحکام نا اہلی یا گرفتاری سے سنگین ہو جائے گا ، عوام کو بے وقوف سمجھنے والے خود گھیرے میں آجائیں گے ،  اکتوبر خونخوار جبکہ نومبر تشویشناک ہوگا۔ شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ سائفر کا انکار کر رہے تھے اب خود اس کا اقرار کرتے پھر رہے ہیں ، سائفر الٹا موجودہ حکمرانوں کے گلے میں پڑ گیا ہے ، انہیں لینے کے دینے پڑ گئے ، 12 ربیع الاول کے بعد دما دم مست قلندر ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here