ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے ’باڈی ڈبل‘ ساگر پانڈے 50سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق ساگر پانڈے جم میں ورزش کر رہے تھے جب انہیں دل کا دورہ پڑا، جو جان لیوا ثابت ہوا۔ ساگر پانڈے سالہا سال سے سلمان خان کے ساتھ تھے اور 50سے زائد فلموں میں ان کے ساتھ کام کر چکے تھے۔
سلمان خان نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پرساگر پانڈے کے ساتھ فلم بجرنگی بھائی جان کے دوران لی گئی ایک تصویر پوسٹ کی گئی ہے اور ان کی موت پر گہرے دکھ کا اظہارکیا اور انہیں اپنا بھائی کہتے ہوئے لکھا کہ ”میرے ساتھ رہنے پر دل سے آپ کا شکریہ ادا کر رہا ہوں۔