قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے انگلینڈ سے سیریز میں شکست کی وجہ  مڈل آرڈر کو قرار دیدیا ، کہا کہ مڈل آرڈر اس طرح نہیں کھیل رہے جس طرح توقع تھی ۔

 انگلینڈ سے ٹی  20 سیریز کے فیصلہ کن میچ میں شکست کے بعد نجی ٹی وی ” جیو نیوز” سے گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ  میں احتیاطی طور پر بلے بازی کیلئے نہیں آیا ، ورلڈ کپ کیلئے خود کو تیار کرنا ہے ، مڈل آرڈر  سے جس طرح کی توقع کی جا رہی تھی وہ اس طرح نہیں کھیل پا رہے ۔

 شاداب خان نے مزید کہا کہ ہم اٹیکنگ کرکٹ میں بہت پیچھے رہ گئے ہیں ، انگلینڈ کی ٹیم کی خاصیت ہے کہ ان کی وکٹیں گر بھی جائیں تو بھی وہ اٹیک کرتے ہیں،  ہمارے پاس  ایسے کھلاڑی ڈومیسٹک سے بھی نہیں آرہے ،  ورلڈ کپ سے قبل غلطیوں کو دور کرنے کیلئے محنت کرنا ہوگی مگر اس کیلئے وقت درکار ہے ،  ابھی ہماری نیوزی لینڈ سے سیریز ہے ، وہاں سامنے آنے والی خامیوں پر بھی قابو پانے کی کوشش کریں گے ۔ 

 شاداب خان نے کہا کہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ سے سیریز کا فائدہ دونوں ممالک کی ٹیموں کو ہوا ۔ خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم  17 سال بعد پاکستان کے دورے پر آئی تھی جہاں اس نے  7 ٹی 20 میچز کھیلے ، پہلے  6 میچز میں سے پاکستان اور انگلینڈ نے  3-3 میچز جیتے جبکہ گزشتہ روز فیصلہ کن  میچ میں قومی ٹیم کو 67 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here