سیالکوٹ میں یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب

سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت اللہ نے مضبوطی کے ساتھ دی ہے، انہوں نے حکومت کی لالچ میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور خاندان بری طرح ایکسپوز ہوگیا، نواز شریف نے آتے ہی پکڑے جانا ہے، ان پر ہم سے پہلے کے کیسز بنے ہوئے ہیں، ان پر مقدمات عمران خان نے نہیں بنائے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے آنے والی امداد میں وفاق نے پنجاب کو کچھ نہیں دیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سیالکوٹ پسرور کی دو رویہ سڑک کی تعمیر کے لیے 50 کروڑ روپے دینے کا اعلان کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کو آج ڈیڑھ ارب روپے کے منصوبے دے کر جا رہا ہوں، سیالکوٹ میں انجینئرنگ یونیورسٹی تعمیر کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here