الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر پانچ سیاسی جماعتوں کے انتخابی نشان واپس لے لئے سنی تحریک، قومی یکجہتی پارٹی، ہیومن رائٹس پارٹی کے انتخابی نشان واپس لئے گئے، پاکستان امن پارٹی اور آل پاکستان تحریک کے انتخابی نشان بھی واپس لے لیے گئے انٹراپارٹی انتخابات نہ کرانے پر کمیشن نے پانچوں جماعتوں کو نوٹس جاری کیے تھے پانچوں سیاسی جماعتوں کی جانب سے کمیشن میں کوئی پیش نہ ہوا ،انتخابی نشان واپس ہونے سے پانچوں جماعتیں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گیدوسری جانب الیکشن کمیشن میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین کا پی پی 139ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا معاملہ .الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی ،وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے احترام میں گاوں سے صبح سویرے چلا ہوں میں حلقہ انتخاب میں رہتا ہوں فوتگی قل خوانیوں جانا ہوتا ہے میں نے کہیں بھی کوئی ترقیاتی سکیم کا اعلان نہیں کیا حلقے میں الیکشن کمیشن کے ڈی ایم او کا رویہ جانبدارانہ ہےصوبائی وزیر پروٹوکول کے ساتھ پھرتے اُن پر کوئی اعتراض نہیں آتا ،ہمارے سیاسی مخالفین گالیاں دیتے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here