متحدہ عرب امارات کی حکومت نے پیر تین اکتوبر2022 سے غیرملکیوں کے لیے ’گولڈن‘، ’ورچوئل‘ اور ’گرین‘ سمیت 10 اقسام کے اقاموں کا آغاز کیا ہے۔
- الامارات الیوم کے مطابق وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹم اور پورٹس سکیورٹی نے کہا ہے کہ ’غیرملکیوں کے لیے دس اقسم کے اقاموں کا اجرا شروع کیا گیا ہے۔ ان کی مدت دو سے دس برس تک ہے۔ تمام اقامے قابل توسیع ہیں۔‘