سینیٹ اجلاس، ٹرانسجینڈر بل زیر بحث، جماعت اسلامی نیا بل لے آئی چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہواپاکستان ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997 میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کیا گیا،بل سینیٹر سیمی ازدی کی جانب سے پیش کیا گیا ،سینٹ میں مفت اور لازمی تعلیم ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا،بل سینیٹر فوزیہ ارشد کی جانب سے پیش کیا گیا ،سینیٹ نے فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹوٹ ایکٹ 2021 کی تنسیخ کے بل کی منظوری دے دی بل سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پیش کیا ،بل کا مقصد پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) سے ایم ٹی آئی ایکٹ کا خاتمہ ہے۔ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں ترمیم کا بل سینیٹ میں پیش کیا گیا، بل سینیٹر رانا مقبول کی جانب سے پیش کیا گیاوزیر خزانہ اسحاق ڈار کی بطور قائد ایوان سینٹ اجلاس میں انٹری ہوئی، چئیر مین سینٹ نے نئے قائد ایوان کو اجلاس میں خوش آمدید کہاچئیرمین انسانی حقوق کمیٹی سینٹر ولید اقبال نے ایوان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کی کوئی شق خلاف شریعہ قانون کی اجازت نہیں دیتی،کسی سینٹر یا رکن کے ٹرانس جینڈر پر جو بھی کمنٹس ہیں کمیٹی میں دئیے جائیں،چئیرمین سینٹ نے اراکین کو تمام تجاویز پر ملکر کام کرنے کی ہدایت کر دی،خنثہ افراد کے تحفظ ریلیف اور بحالی کے حقوق سے متعلق بل ایوان میں پیش کر دیا گیا،سینٹر مشتاق احمد کی جانب سے بل ایوان میں پیش کیا گیا ،سینٹر مشتاق احمد نے کہا کہ خنثہ افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں ان کو حقوق ملنے چاہئے،تمام مکاتب فکر کے علماء اس چیز پر متفق ہیں کہ ٹرانس جینڈر بل خلاف قانون ہے، ایوان سے درخواست ہے کہ ٹرانس جینڈر بل کو کالعدم کیا جائے،ٹرانسجینڈر بل کی جگہ خنثہ حقوق بل ایوان منظور کرے،چئیر مین سینٹ نے بل انسانی حقوق کمیٹی کو بھجوا دیاسینیٹر پیر صابر شاہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی کوئی ایسا بچہ پیدا ہوتا ہے اسے یا تو گھر سے نکال دیا جاتا ہے یا گرو کے حوالے کردیا جاتا ہے، والدین کو پابند کیا جائے کہ جوانی تک اس کی کفالت کریں گرو اس بچے سے مجرے کرواتے ہیں اور معاشرے میں گند پھیلتا ہےسینیٹ میں ٹرانس جینڈر ایکٹ ترمیمی بل پیش کر دیا گیا، ترمیمی بل تحریک انصاف کے محسن عزیز کی جانب سے پیش کیا گیا، چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اس سے متعلق تمام بلز کو کمیٹی میں اکٹھا کر لیا جائے گا،
