لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دیا ہے۔
پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ 
مریم نواز نے عدالتی حکم پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تین سال تک بغیر کسی کیس کے ان کا پاسپورٹ ضبط رکھا گیا۔ مریم نواز نے فیصلے کے بعد ایک ٹویٹ میں تصدیق کی کہ ان کا پاسپورٹ انہیں واپس کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں تین سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے ’تفتیش‘ کے لیے تین ماہ نیب میں حبسِ بے جا اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا، مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا۔‘
اس سے قبل پیر کی صبح کیس کی سماعت کے دوران مریم نواز کی طرف سے ان کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) اور وفاقی حکومت کے وکلا نے بھی اپنے دلائل دیے۔
مریم نواز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے چار سال سے چوہدری شوگر ملز کا ریفرنس دائر نہیں کیا لہٰذا عدالت رجسٹرار آفس کو مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here