میر شکیل الرحمان پر الزامات، سلمان اقبال اور ارشد شریف کی گرفتاری کا حکم
کراچی کی عدالت نے جیو اور جنگ گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو متنازع بنانے کی کوشش کرنے اور بدنام کرنے کے الزام میں اے آر وائی چنیل کے مالک سلمان اقبال اور اینکر ارشد شریف کی گرفتاری کا حکم دیا ہے
نجی ٹی وی جیو کے مطابق کراچی کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے میر شکیل الرحمان کوبدنام کرنے کے الزام میں اے آر وائی چنیل کے مالک سلمان اقبال اور اینکر ارشد شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کردیئے ہیں، اے آروائی کے چیف ایگزیکٹواوراینکر ارشد شریف نے ایڈیٹر انچیف جنگ جیو میر شکیل الرحمان کے خلاف جھوٹی مہم چلائی او عدالتی فیصلہ غلط پیش کیا
اے آ ر وائی لندن ایڈیٹر انچیف جنگ جیو کو بدنام کرنے سمیت کئی کیسز میں متعدد بار پہلے ہی معافی مانگ چکا ہے
