تلہ گنگ کے علاقے پھاتھڑ میں غیرت کے نام پر دو افراد کو قتل کر دیا گیا قتل ہونے والوں میں سجاد شاہ اور محبوب شاہ شامل ہے مقتولین دونوں سگے بھائی ہیں ابتدائی طور پر وجہ عناد پسند کی شادی بتائیں جارہی ہے مقتول محبوب شاہ کے بیٹے حیدر شاہ نے 6 ماہ قبل روشنائے سبین سے پسند کی شادی کی تھی روشنائے کی والدہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کی بیٹی کو زہر دے کر قتل کیا گیا ہے دونوں خاندانوں میں راضی نامے کی بات چل رہی تھی مقتولین ڈیرے پر موجود تھے کہ اسی اثنا میں لڑکی کے والد رسول خان اور اس کے دیگر ساتھیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی فائرنگ کے نتیجے میں محبوب شاہ اور اس کا بھائی سجاد شاہ موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر دو افراد کو شدید زخمی حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here