منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
بدھ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختو نخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ چند مقا مات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش:خیبر پختونخوا: کالام 21، دیر (زیریں 15،بالائی 04) ، میرکھانی 07، دروش 06، چترال 05 ،مردان 04 اور سیدو شریف میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈہوئی۔ گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت: سبی 40، نور پور تھل اور جوہر آباد میں 39ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔