پشاور:پشاور میں دہشت گردوں نے فوجی قافلے پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوف کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دیشت گردوں نے حسن خیل کے علاقے میں فوجی قافلے پر فائرنگ کی۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فوجی دستوں کی فوری جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے جبکہ شہدا میں لانس نائیک محمد پناہ اور ایف سی کے سپاہی شمس اللہ شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ممکنہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے علاقے کاکلیئرنس آپریشن جاری ہےیاد رہے کہ اس سے پہلے آج ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو ٹانک میں دہشت گردوں کی نقل و حرکت نظر آئی، دہشت گردوں کو روکنے پر جھڑپ ہوگئی۔فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد علاقے میں ٹارگٹ کلنگ، اغوا اور بھتہ خوری میں ملوث رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here