شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغ دیا
شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا نے جواباً 2 ،2 میزائل فائر کردیئے۔
باغی ٹی وی : شمالی کوریا کے بعد امریکہ اور جنوبی کوریا نے بھی عسکری طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزائل کا کامیاب تجربہ کر ڈالا امریکہ او جنوبی کوریا کی جانب سے زمین سے فضا میں مار کرنے والے 4 میزائل بحیرہ جاپان میں داغے گئے۔
جنوبی کوریا کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کی جانب سے امریکی ساختہ مختصر فاصلے تک مار کرنے والے 2، 2 اے ٹی اے سی ایم ایس بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔
جنوبی کوریا نے اپنے بیان میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ میزائل تجربےشمالی کوریا کی جانب سے طویل ترین فاصلے تک مار کرنے والے میزائل تجربے کا جواب ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی کوریا نے جاپان کے اوپر سے بیلسٹک میزائل داغا تھا جاپانی حکومت نے میزائل کی جاپان کی طرف بڑھنے کی وارننگ جاری کی تھی2017 کے بعد پہلی مرتبہ شمالی کوریا نے جاپان کی حدود میں میزائل داغا ہے-

جاپانی حکام کےمطابق شمالی کوریا نے شائد بین البراعظمی میزائل کا تجربہ کیا ہے جاپانی وزیراعظم ومیو کیشیدا نے نیشل سیکورٹی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا تھا-