السلام آباد:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ میں ریکوڈک پراجیکٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کی منظوری دےدی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےیہ منظوری وزیراعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریکوڈک پراجیکٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی سمری کے سلسلے میں دی
ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق اس سے قبل وزیر خزانہ کی سربراہی میں ایپکس کمیٹی اور ٹیتھیان کاپر کمپنی پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اس سال مارچ میں ریکوڈک پراجیکٹ کے تصفیے اور بحالی کے لیے ایک فریم ورک پر اتفاق کیاگیا
وفاقی کابینہ نے 30 ستمبر کو اپنے اجلاس میں عوامی اہمیت کے قانون کے بعض سوالات کے حوالے سے آئین کے آرٹیکل 186 کے تحت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی تھی۔
ان میں سے پہلا سوال یہ تھا کہ کیا سپریم کورٹ کا پہلا فیصلہ مولوی عبدالحق بلوچ بنام فیڈریشن آف پاکستان ملکی آئین، قوانین یا عوامی پالیسی وفاقی حکومت اور حکومت بلوچستان کو ریکوڈک معاہدوں میں داخل ہونے سے روکتی ہے یا ان کی صداقت پر اثر انداز ہوتی ہے۔اور دوسرا یہ کہ اگر مجوزہ غیر ملکی سرمایہ کاری (تحفظ اور فروغ) بل 2022 نافذ کیا جاتا ہے، تو کیا وہ درست اور آئینی ہوگا؟

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here