تلہ گنگ میونسپل کمیٹی کی جانب سے ربیع الاول کے موقع پر شان رحمت العالمینؐ کے دوسرے مرحلہ میں نعت خوانی کے مقابلہ جات ہوئے جس میں تحصیل بھر سے نعت خوانوں نے شرکت کی تقریب میں پروفیسرملک محمد فاروق ،معروف نعت خوان اکرام رضاقادری اور سید آصف رضا شاہ گیلانی نے جج کے فرائض انجام دئیے اس کے علاوہ چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ظہور احمد ،ریگولیشن آفیسر ملک عقیل مدھوال،انسپکٹر ریٹائرڈ ملک اشرف ولانہ اور سیرت کمیٹی کے ممبران سمیت نعت خواں حضرات نے شرکت کی




