ڈوبنے والے مزدور کو بچانے کی کوشش ،باپ، دو بیٹوں سمیت چار افراد جاں بحق سندھ کے علاقے نواب شاہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہےلنواب شاہ،بی سیکشن تھانے کی حدود ہاشم ٹاون میں اچار بنانے والی نجی فیکٹری کے ٹینک میں گرکر چار مزدور جاں بحق ہوگئے ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور دو بیٹوں سمیت مزدور شامل ہے،اطلاع پر ریسکیو ٹیم، پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ناصر،سلمان اور دانش سمیت ایک نامعلوم شامل ہے،لاشوں کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق مقامی عملے نے بتایا کہ ایک شخص پہلے پانی کے ٹینگ میں گرا، دوسروں نے اسے بچانے کی کوشش کی اور اسی دوران وہ بھی ٹینک میں گر گئے، مزدور گرجانے پر ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے چار افراد جاں بحق ہو گئے ہیںفیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں کے گھروں میں چار افراد کے ڈوب کر مرنے کی اطلاع پر کہرام مچ گیا، لواحقین فیکٹری اور ہسپتال پہنچ چکے ہیں،فیکٹری مالک موقع سے فرار ہو چکا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کروائی جائیں گیگیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here