اسلام آباد:وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے برآمدکنندگان کےلیے بجلی کی مد

میں 90سے 100 ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کردیا۔اطلاعات کے مطابق اپٹما رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ برآمدکنندگان سے معاہدہ ہوا ہے،ان کیلئے ٹیرف لاک کیا جائے گا، ان کیساتھ بجلی کا ریٹ طے ہوا ہے،19روپے99 پیسےچارج کیا جائے گا۔ ریٹ کا جو فرق ہوگا وزارت خزانہ برداشت کرے گی۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ بجلی کے اس ریٹ میں تمام ٹیکس شامل ہیں، یہ سہولت پانچوں برآمدی شعبوں کیلئے ہے اور ایک سال میں90سے 100 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینے کی ضرورت نہیں، مجھے معلوم ہے کیا کررہا ہوں،میرے پاس جواز موجود ہے، جب آئی ایم ایف والےآئیں گے توبات کرلیں گے۔وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ایکسپورٹرز کو180 ارب روپے کا پیکج دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ایکسپورٹ میں12.7 فیصداضافہ ہوا، اگر اگلی حکومت پالیسی برقراررکھتی توبرآمدات میں اضافہ ہوتا۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ایکسچینج ریٹ خود ہی ایڈجسٹ ہورہا ہے، ابھی ڈنڈا چلانے کی ضرورت نہیں پیش آئی،ڈالرنیچےآرہاہے، ڈالر کی صحیح قدر 200 روپے سے نیچے ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here