صدر مملکت کا پارلیمنٹ سے خطاب،راجہ ریاض کی قیادت میں اپوزیشن کی نعرے بازی
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سیلاب اس سال پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،افواج پاکستان نے مشکل میں اتر کر لوگوں کی مدد کی، وفاقی و صوبائی حکومتوں، این ڈی ایم اے، این جی اوز نے بہترین انداز سے متاثرین کی مدد کی،سیلاب سے 1500سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد بھی نہیں ہے،پاکستان پر موسمیاتی تبدیلی کے شدید اثرات مرتب ہو رہے ہیں،حکومت کی متاثرین سیلاب کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے بھی پاکستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، امریکا سے کانگریس کا وفد بھی سیلاب زدہ علاقوں کا جائزہ لینے پاکستان آیا، نوجوان خود کو تیار رکھیں تاکہ مسائل کے وقت میدان میں اتر سکیں، سیلاب سے ہماری زراعت کو بھی بہت نقصان ہوا، زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے،
تحریک انصاف کے منحرف اراکین نے بھی صدر مملکت کے تقریر کے دوران احتجاج کیا سینیٹر مشتاق احمد نے ایوان میں پلے کارڈ لہرا دیا اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین کو ایوان کا ماحول بہتر کرنے کی ہدایت کر دی،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خطاب کے موقع پر پارلیمنٹ میں کرسیاں خالی تھیں، تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے،صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران راجہ ریاض کی قیادت میں اپوزیشن نے شدید نعرے بازی کی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان آزاد ہوا تو یہاں دنیا کا بہترین نہری نظٖام موجود تھا، نوجوان تعلیم حاصل کئے بغیر بڑھاپے کو چلے گئے تو ملک کیلئے بڑا نقصان ہو گا، تعلیم کو عام کرنے کیلئے آن لائن تعلیم سب سے آسان ذریعہ ہے،ٹیکنالوجی کا استعمال کر کے تعلیم حاصل کرنے کے یکساں مواقع فراہم کئے جا سکتے ہیں، یہاں آڈیو لیکس بھی ہوئیں،پانی کے ذخیرہ کیلئے ملک میں مزید ڈیمز چاہئے،پاکستان میں 2 کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں،جن بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتے ان کو سکلز دیں،حکومت کو فصلوں کی انشورنس پر بھی توجہ دینی چاہیے،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here