اسلام آباد:فواد چودھری کی بشیر میمن اور اعظم خان سے متعلق نازیبا گفتگو :پیمرا نےاے آروائی کونوٹس بھیج دیا ،اطلاعات کے مطابق پیمرا کی طرف سے اے آروائی نیوز کوایک شوکاز نوٹس بھیجا گیا ہے جس میں کاشف عباسی کے ساتھ پروگرام میں کچھ نازیبا گفتگو کی گئی ،پیمرا کی طرف سے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اے آروائی کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں فواد چوہدری نے کچھ ایسے کلمات کہے کہ جن سے بہت منفی مفہوم لیا گیا اس گفتگو سے جن کے بارے میں کی گئی ان کی کردارکشی کی گئی ، اس پیمرا نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس دوران پروگرام کے میزبان کاشف عباسی فواد چوہدری کے منہ سے نکلے ہوئے جملوں پرمسکراتے رہے ،پیمرا نے نوٹس میں لکھا ہے کہ چونکہ اس سے دل آزاری ہوئی ہے ، اس لیے ادارہ اس بات کی وضاحت کرے کہ ایسا کیوں ہوا اور ساتھ دن کے اندراس نوٹس کا جواب دے ، پیمرا کی طرف سے کہا گیا ہے کہ یہ ادارے کی ایڈیٹوریل مینجمنٹ کی ناکامی ہے جس کی وجہ سے یہ معاملہ پیش آیا ، جس کا جواز نہیں تھا ، اس شوکاز نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ادارہ ان جملوں کوہذف کرےیاد رہے کہ دو دن قبل سابق ڈی جی ایف آئی اے کی طرف سے ایک آڈیو لیک کی تصدیق کی گئی جس میں کہا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن کو اس وقت ایک واش روم میں بند کردیا تھا جب انہوں نے عمران خان کی خواہش کے مطابق مریم نواز کے متعلق فیصلہ کرنے اورسخت اقدامات کرنے سے انکارکردیا تھا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here