سابق صدر ، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی بیٹی بختاور زرداری کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےبختاور زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور اس میں دوسرے بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دی ہے، بختاور زرداری نے ٹویٹ میں اللہ کا شکر ادار کیا اور بیٹے کی پیدائش کی تاریخ 5 اکتوبر 2022 لکھیبختاور زرداری نے ٹویٹر پر بیٹے کی پیدائش کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس موقع پر کافی خوش ہیںوزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری کے ہاں گزشتہ برس 11 اکتوبر کو پہلے بیٹے کی ولادت ہوئی تھی جس کا نام حاکم چوہدری ہے بختاور بھٹو زرداری نے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کرتے ہوئے پیغام میں کہا تھا کہ اپنے بیٹے کا نام “میر حاکم محمود چوہدری” رکھا ہے، بیٹے کا نام میرے مرحوم ماموں ‘میر’ اور میرے دادا ‘حاکم علی زرداری’ کے ناموں پر رکھا گیا ہےواضح رہے کہ بختاور بھٹو زرداری کی محمود چوہدری سے منگنی نومبر 2020 میں ہوئی تھی جبکہ دونوں کا نکاح اور رخصتی 29 جنوری 2021 کو ہوئی تھی۔
