سید نور جنہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو بے شمار اردو اور پنجابی سپر ہٹ فلمیں دیں ۔ انہوں نے نوے کی دہائی میں بہت ساری ہیروئنز کے ساتھ کام کیا کئی ہیروئنز کو متعارف بھی کروایا ۔ پھر جب انہوں نے اپنی اردو فلم گھونگھٹ میں فلمسٹار صائمہ کو لیا تو پھر انکی ہر فلم میں صائمہ ہی نظر آئیں ۔ یہاں تک کہ سید نور نے صائمہ سے شادی کر لی کئی سال تک یہ شادی خفیہ رکھی لیکن آخر کار شادی کا اعلان کرنا پڑا۔ سید نور اور صائمہ ایک دوسرے کو بے حد پسند کرتے ہیں ۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں سید نور ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری پسند کی جو تین ہیروئنز ہیں ان میں پہلے نمبر پر ہیں صائمہ جی دوسرے نمبر پر بھی صائمہ جی ہیں تیسرے نمبر پر بھی صائمہ جی ہیں۔ سید نور نے کہا کہ اس انڈسٹری میں ہے کوئی صائمہ جیسی ہیروئین نہیں۔ سید نور نے کہا کہ صائمہ نہ صرف اچھی اداکارہ ہیں بلکہ اچھی انسان بھی ہیں ، اب تو میرے بچے بھی اس سے بہت مانوس ہیں۔ سید نور نے مزیدکہا کہ ابھی جو فلمیں بن رہی ہیں اچھی کوشش ہے بس یہ جاری رہنی چاہیے۔ یاد رہے کہ سید نور نے صائمہ کے ساتھ بہت ساری فلموں میں کام کیا جس کی وجہ سے انڈسٹری میں ان پر اعتراضات بھی رہے کہ یہ صائمہ کے علاوہ کسی ہیروئین کے ساتھ کام نہیں‌ کرتے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here