چودھری شجاعت حسین کا سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہےچودھری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی چودھری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی خیریت دریافت کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا، آصف زرداری اسپتال میں ہیں اور حوصلے میں ہیں،عمران خان لانگ مارچ کے سلسلے میں پہلے اپنے ایجنڈے کا اعلان کریں، الیکشن تو پہلے ہی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے،غریب آدمی کیلئے آٹے چینی، دال اور بنیادی اشیا کی قیمتیں کم کرنے کا حل تجویز کریں،واضح رہے کہ آصف زرداری علیل ہیں اور زیر علاج ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا بھی ایک روز قبل بلاول زرداری سے رابطہ ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے سابق صدر کی خیریت دریافت کی تھی اور انکی صحتیابی کے لئے دعا کی تھی
