کا کول میں 146 ویں پی ایم اے لانگ کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے پریڈ کا معائنہ کیا قطر، عراق، سری لنکا، نیپال، مالدیپ کے کیڈٹس بھی پاس آؤٹ ہونیوالوں میں شامل ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے حیدر کمپنی کو پرچم عطا کیا پاس آؤٹ ہونیوالوں میں 65 ویں انٹیگریٹڈ کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں،.20 ویں لیڈی کورس، 5ویں بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کے کیڈٹس بھی شامل ہیں،بہترین کارکردگی پر 146 ویں پی ایم اے کورس کے کیڈٹس کو اعزازی شمشیر دی گئی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دیتا ہوں پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہلخانہ مبارکباد کے مستحق ہیں ادارے سے پاس آوٹ ہونا اعزاز کی بات ہے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کا عظیم اور بہاد ر فوج کا حصہ بننا باعث فخر ہے 42 سال قبل میں نے بھی اسی ادارے سے تربیت حاصل کی محنت اور لگن کے بغیر کوئی بھی ہدف کامیابی سے حاصل نہیں کیا جا سکتا پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو با اعتماد طریقے سے ذمہ داری نبھانی ہوگی،پاک فوج نے دہشت گردی سے نجات دلانے کے لیے بڑی قربانیاں دیں جب ادارے میں زیر تربیت تھا تو کبھی نہیں سوچا کہ فوج کی کمانڈ کروں گا

پاکستان کی سالمیت اورخود مختاری پرآنچ نہیں آنے دیں گے ،پاک افواج اپنی سرزمین کی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں،کسی بھی ملک کو پاکستان کا امن اور استحکام خراب نہیں ہونے دیں گے پاکستان پر امن ملک ہے اور ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو بھی ملکی سالمیت کے لیے قربانیاں دینی ہوں گی

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here