کمشنر مریم خان نے کہا ہے کہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچے ہماری خصوصی توجہ کے مستحق ہیں ان ننھے پھولوں کی زندگیاں بچانے کیلئے معاشرے کے تمام افراد کو انفرادی طور پر اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرنجام دینا ہونگی۔تھیلیسیمیا کے مرض سے متاثرہ بچوں کو زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دے کر ان ننھی کلیوں کی زندگیوں کو بچانا ہمارااجتماعی و قومی فریضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں قائم کردہ تھیلیسمیا سنٹر کے دورہ کے موقع پر مریض بچوں سے ملاقات کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد،ایم پی اے عامر عنایت خان شہانی،اے ڈی سی جی عباس رضا، صدر تھیلیسمیا کئیر ٹرسٹ شیخ محمد ایوب،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد سلیمان زاہد،ایم ایس ڈاکٹر شاہد محمود سمیت دیگر ہسپتال انتظامیہ اور میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔اس موقع پر کمشنر سرگودہا ڈویژن مریم خان نے کہاکہ تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا ان بچوں کی بہترصحت و نگہداشت کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے اس سلسلہ میں حکومتی سطح پر ادارہ کی مزید بہتری کے حوالہ سے بھی سفارشات ارسال کی جائیں گی۔کمشنر سرگودہا ڈویژن کو دی جانیوالی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر ادارہ میں 400 تھیلیسیمیا کے مریض بچے رجسٹرڈ ہیں جنہیں ہر ماہ بعد نمبر کی ترتیب کیمطابق بلڈ لگایا جاتا ہے۔جنوبی پنجاب کا یہ واحد ادارہ تھیلیسیمیا کے بچوں کی ہر ممکن معاونت جاری رکھے ہوئے ہے۔کمشنر سرگودہا ڈویژن مریم خان نے تھیلیسیمیا وارڈ میں بچوں کی عیادت کی اورمتعلقہ معالج کو ان بچوں کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر کمشنر سرگودہا ڈویژن نے تھیلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کیں #

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here