وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ خان صاحب پہلے انسان بنے پھر سیاست دان بنیں،یہ کس قسم کی سیاست ہے؟ کہ ایک تہائی ملک ڈوبا ہوا ہے اور آپ لانگ مارچ کی کال دو،بلاول زرداری نے نجی ادارے سے بات چیت کے دوران کہا کہ آگے جا کر بہت وقت ہوگا سیاست کا، ابھی سیلاب متاثرین کی مدد کریں، آڈیو لیک کی سیاست افسوسناک ہے،ماضی میں آڈیو لیکس کا سلسلہ تھا جو بند ہو گیا تھا،افسوس کی بات یہ ہے خان صاحب خود یہ سب واپس لے کے آئے ہیں،خان صاحب اپنے دور حکومت میں سیاسی مخالفین کے خلاف یہی کرتے رہے کبھی نیب چیئرمین کو قابو کرنے کے لیے کچھ لیک کر دیتے تھے، کبھی اپوزیشن کو بدنام کرنے کے لیے آڈیو لیک کر دیتے تھے، آڈیو لیکس کی پہلے بھی مذمت کی اور اب بھی مذمت کرتا ہوں،ایک طرف وہ مطالبہ کرتے ہیں الیکشن جلد ہوں لیکن ضمنی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں،نظر آرہا ہے کہ وہ عوام کے ری ایکشن سے ڈر رہے ہیں،ان کو پتہ ہے ان کی مقبولیت عوام میں کمزور ہوتی جا رہی ہے،وزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت ملک کو متحد ہو کر سیلاب متاثرین کی مدد کرنی چاہیے ،آصف علی زرداری کی صحت میں بہتری آرہی ہے آصف علی زرداری کورونا سے متاثر ہوئے تھے جسکی وجہ سے اسپتال ہیں،آصف علی زرداری دو دن میں گھر آجائیں گے،لیکن اب انہیں آرام کی ضرورت ہےوزیر خارجہ بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کو ہر طرح سے نقصان پہنچایا،عمران خان نے خارجہ پالیسی کو نقصان پہنچا یا ،فنانشل ٹائمز نے لکھا عمران خان نے چندہ چوری کیا پی ٹی آئی دور میں دوست ممالک کےساتھ تعلقات متاثر ہوئے ہیں عمران خان نے اپنی انا کے لیے ملک کو نقصان پہنچایا، عمران خان کا طریقہ کار ہے کہ اتنا جھوٹ بولوکہ لوگ سچ سمجھیں ،عمران خان نے اپنا گھر ریگولرائز کرایا اور دوسروں کے گھر گرائے ، فارن فنڈنگ لینے والا چندہ چور دوسروں پر الزام لگاتا ہے،
