
لندن: چار سال کی عمر میں لاپتہ ہونے والی بچی فیس بک کی مدد سے 53 سال کے طویل وقت کے بعد اپنے اہل خانہ سے ملاقات ہوگئی۔
عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوسن گیروائس نامی بچی 1969 میں اس وقت گمشدہ ہوگئی تھی جب وہ اپنے گھر والوں کے ساتھ فلوریڈا میں قائم ڈزنی ورلڈ گئی اور پھر واپس نہ آئی۔
سوسن نے بتایا کہ ’جب وہ اپنے اہل خانہ سے بچھڑی تو اُن کی عمر چار سال تھی، وہ فلوریڈا سے سفر کرتی کینیڈا، نیوزی لینڈ اور پھر آسٹریلیا پہنچیں‘۔
اپنی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سوسن نے بتایا کہ وہ اب دادی ہیں: ’بچپن میں وہ اپنے چھ بہن بھائیوں کے ساتھ مسافر خانے میں رہتی تھیں‘۔