اسلام آباد:اسلام آباد کے مصروف ترین مال سینٹورس میں آگ لگ گئی، آگ مال کے تیسرے فلور پر لگی جہاں فوڈ کورٹ اور سنیما ہے،سینٹورس مال وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی ملکیت ہےاسلام آباد کے سینٹورس مال میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، امدادی ٹیموں کی آمد میں تاخیر کے باعث آگ کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع مشہور سینٹورس مال میں اچانک خوفناک آگ بھڑی اٹھی ہے، تاحال آگ کی لپیٹ میں آکر کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔آگ کی اطلاع موصول ہوتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں جائے حادثہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں تاہم امدادی ٹیموں کے آنے میں تاخیر کے باعث آگ کی شدت میں اضافے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ ویڈیو میں آگ لگنے کے بعد سینٹورس مال کی تیسری منزل سے دھواں بلند ہونے نظر آرہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کا واقعہ سینٹورس مال کی تیسری منزل پر واقع مونال ریسٹورنٹ میں لگی تاحال آتشزدگی کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔
