صوبائی وزیر پنجاب اور رہنماء تحریک انصاف محمد راجہ بشارت کی ایک اور آڈیو لیک کردی گئی ہے.

راجہ بشارت کی کی اور آڈیو لیک کردی گئی ہے جس میں وہ کسی خاتون سے گفتگو کررہے ہیں. گفتگو کے اول میں راجہ بشارت خاتون سے کہتا ہے کہ وہ مہمان آئے ہوئے تھے جس پر خاتون جو ان کی خفیہ کی گئی شادی والی بیوی لگ رہی ہے غصہ جاتی ہیں اور کہتی ہے کہ 24 گھنٹے آپ کے مہمان آئے ہوئے ہوتے ہیں. خاتون نے مزید کہا کہ سارا دن تو اس طرح نہیں ہوتا کیونکہ آپ پانچ منٹ کا کہہ کر سارا دن اسی میں گزار دیتے ہیں اور پھر جب بات ہوتی ہے تو وہ بے تکتی قسم کی بات کرتے ہو. اس پر راجہ بشارت کہتے کہ میں جھوٹ تو نہیں بولتا ہوں اس پر خاتون انہیں جواب دیتی صبر ایک منٹ بات سنو شادیاں بھی ہوتی ہیں اور وکیلوں کے پاس بھی جایا جاتا ہے لیکن کوئی اس طرح نہیں کرتا جیسے آپ کرتے ہیں.

خاتون بات کو بڑھاتے ہوئے کہتی ہے کہ اچھا بھلا نظام چل رہا ہو لیکن آپ اپنی حرکتوں سے سب کچھ خراب کرتے ہیں اور آپ کہتے کہ کوئی بے غیرت ہی ہوگ جو تم سے بات کرے گا لہذا راجہ بشارت اب بہت ہوگیا! اور پھر کہتی کہ میرے سے بات نہیں کرے گا لیکن جن سے ساری عمر آپ چھتر کھاتے رہے (یہ شائد خاتون کا اشارہ راجہ بشارت کی پہلی بیوی کی طرف تھا) سے آپ نے جان نہیں چھڑائی اور میری زبان تو آپ نے کھلوائی ہے اور اس طرح تو کوئی جانوروں کے ساتھ بھی نہیں کرتا ہے.

اس دوران راجہ بشارت بولنے کی کوشش کرتے مگر خاتون ان کو روکتے ہوئے کہتی ہے کہ کوئی مانے گا کہ بیوی آپ نے ایسے رکھی ہوئی ہے کہ اتنا بڑا نامی گرامی انسان جس نے شادی کرکے تین سال سے عورت کا حال تک نہیں پوچھا. تاہم راجہ بشارت خاتون کے جواب دیتے کہ صبح میں نے فیصل آباد جانا تو خاتون کہتی کس لیئے؟ جس پر راجہ کہتے کہ ملاقات ہے جس پر وہ غصے سے کہتی کہ کوئی نہیں جانا اور یہ آپ کا مسئلہ ہے میرا نہیں ہے. کیونکہ ماہ سے زائد ہوگیا کیا یہ کوئی طریقہ کار ہے.

اس آڈیو کے مطابق؛ خاتون کہتی کہ میں نے آپ سے ہر طرح سے تعاون کیا کیونکہ آپ نے کہا تھا کہ ایک جلسہ ہوجائے لیکن آپ ٹائم پاس کر کر آج مجھے یہاں تک پہنچا دیا لہذا مہربانی کرکے یہ سیاستیں بھی ہوتی رہیں گی لیکن اپی بیویوں کو روڈ پر کوئی چھوڑتا جیسے آپ کررہے اور آپ کس منہ سے جلسوں میں جاتے ہو؟ اور کونسا شریف آدمی ایسا کرتا ہے جیسے آپ کررہے ہو.

راجہ بشارت کہتے کہ سب کچھ ٹھیک چل رہا تو خاتون اونچی آواز میں بولتی جھوٹ بولنا بند کرو اور آپ ایک معاہدہ بھی دستخط کر آئے لہذا وہ کہا ہے سب کچھ ؟ اور یہ آپ نے ایک سن نہیں کیا بلکہ دو ماہ سے ایسا کررہے ہو. اور مجھے اب بلڈ پریشر ہے اور براہ کرم اتنی کرو جتنا برداشت کرسکو اور تم نےمجھے ایک سال سے سڑکوں پر پھینکا ہوا ہے اوراب وہ گھر کہاں ہے تم ایک معاہدہ تک کر آئے تھے.

اس سے قبل بھی ایک آڈیو لیک کی گئی تھی باٍغی ٹی وی کے مدیر ممتاز حیدر کی ایک رپورٹ کے مطابق؛ پنجاب کے صوبائی وزیر ، عمران خان کے قریبی دوست، راجہ بشارت کی آڈیو لیک ہوئی ہے، راجہ بشارت کی آڈیو میں وہ ایک خاتون سے بات کرتے ہیں، راجہ بشارت خاتون کو گھر لے کر دینے کا کہتے ہیں اور ساتھ ہی رات گزارنے کا بھی کہتے ہیں.

آڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ راجہ بشارت خاتون کو کہتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے، آپ بتائیں ، جس پر خاتون کہتی ہیں کہ کیا چاہتے ہوبتاؤ تمہاری محبت میں ذلیل و خوار تو اس طرح نہیں ہو سکتی،، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ میں کل تمہیں گھر لے دیتا ہوں ، جس پر خاتون کہتی ہیں کہ کہاں لے کر دو گے، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ اسلام آباد،لاہور جہاں کہو گی میں لے دیتا ہوں،خاتون نے پوچھا کہ لاہور تمہارا کون رشتے دار بیٹھا ہوا ہے، میرا تو کوئی نہیں بیٹھا ہوا، راجہ بشارت نے کہا کہ تم کیا بات کر رہی ہو،خاتون نے کہا پھر کیا ہو گا،

خاتون کہتی ہیں کہ راجہ بشارت لاہور کی خواہش تو تم چھوڑ ہی دو، تم جھوٹ بولتے ہو، لاہور کی خواہش مرنے کے بعد ہی پوری ہو گی، یہ سوچنا چھوڑ دو،یہ اپنے آپ کو ایویں فضول کا ہی تسلی دینا چھوڑو،اگلی بات کرو، خاتون راجہ بشارت کو “جان من” کہہ کر پکارتی ہیں، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ انگلی میں پین ہے، نیک میں درد ہے،جس پر خاتون کہتی ہیں کہ کم ایسے کام کرو، کم کمائیاں کرو، کروڑوں کا کاروبار کر کے ایسا ہی ہوتا ہے، راجہ بشارت کہتے ہیں کہ ابھی طبیعت خراب ہوئی، کل بھی سارا دن ایسا ہوا، ٹانگیں لڑکھڑاتی تھیں جس پر خاتون نے کہا کہ کیا کیا تم نے، ٹیلیفون ٹانگوں سے نہیں ہوتے، اگر ٹانگیں لڑکھڑا رہی تھیں تو کم از کم بات تو ہو سکتی تھی،میسج کا جواب بھی دیا جا سکتا تھا،؟میں تمہاری گرل فرینڈ نہیں، پوری برادری کو پتہ ہے، اب ناصر نے تم کو منع کیا ہے تو مجھے بات کرنی پڑے گی، تماش بینیاں ختم کرو، ساری برادری کو یہ بھی پتہ ہے کہ تم نے میرے ساتھ کیا کیا ہے،

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here