تلہ گنگ میڈیا ہاؤس اچھے کام کرنے پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ مسائل کو بھی اجاگر کریگی

تلہ گنگ (بلال شیخ سے)اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ راجہ عدنان انجم نے عرصہ دراز سے ایلمنٹری کالج کے سامنے پھینکا جانے والا کوڑا کرکٹ اٹھوا کرجگہ کو صاف کروا دیا۔یاد رہے ایلمنٹری کالج تلہ گنگ کے سامنے پورے شہر کا کوڑا کرکٹ اٹھا کر ایم سی کے اہلکار پھینکتے تھے جس پر علاقے میں دور دور تک گندگی کے ڈھیر لگ گئے تھے۔جس پر تلہ گنگ میڈیا ہاؤس کی ٹیم چوہدری نذر حسین،ملک عمران کریم مندیال اور بلال شیخ نے انتظامیہ کی اس طرف توجہ دلوانے کے لیے آگاہی پروگرام کیے تھے ۔جس پر ڈی سی چکوال اور نو تعینات ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ راجہ عدنان انجم نے اس پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے عرصہ دراز سے پڑے کوڑے کرکٹ کو اٹھوا کر مذکورہ جگہ پر مٹی دلوا دی۔اہلیان علاقہ نے اس اقدام پر ڈی سی چکوال،اے سی تلہ گنگ،سی او میونسپل کمیٹی تلہ گنگ،سینٹری انسپکٹر حافظ توقیر اور میونسپل آفیسر ملک عقیل کو خراج تحسین پیش کیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here