ملالہ یوسف زئی اپنے والدین کے ہمراہ قطر ائیرلائن کی پرواز 604 کے ذریعے کراچی پہنچیں ملالہ یوسف زئی کو پولیس کی جانب سے مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، وہ ملک میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی۔

ملالہ یوسفزئی کو سخت سکیورٹی میں جناح ٹرمینل سے ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا، وہ آج کراچی میں ہی قیام کریں گے اور کل سیلاب سے متاثرہ دادوکا دورہ کریں گے جبکہ اس موقع پر سندھ حکومت کے عہدیداران بھی ان کے ساتھ ہوں گے۔ خیال رہے کہ سوات میں سال 2015 میں طالبان کی جانب سے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسف زئی بیرون ملک چلی گئی تھیں جس کے بعد وہ دوسری مرتبہ پاکستان آئی ہیں۔ واضح رہے کہ ملالہ فنڈ پہلے ہی انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (IRC) کو ہنگامی امدادی گرانٹ جاری کر چکا ہے۔ اس گرانٹ سے آئی آر سی سندھ اور بلوچستان میں لڑکیوں کو نفسیاتی مدد فراہم کرے گا۔ یہ ہنگامی تعلیمی خدمات بھی فراہم کرے گا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ لڑکیاں اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں، جبکہ لڑکیوں کے 10 سرکاری سکولوں کی تباہ شدہ عمارتوں کی مرمت اور بحالی بھی کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here