اسلحہ دکھا کر گھر سے باہر نکلنے والی خاتون کے ساتھ چھ افراد نے زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر وائرل کرنے کی دھمکی دی ہے
واقعہ بھارت کا ہے، بھارتی ریاست بہار کے علاقے پٹنہ میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات مین مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ملزمان اسلحہ دکھا کر خواتین کے ساتھ نہ صرف زیادتی کرتے ہیں بلکہ لوٹ مار بھی کرتے ہیں، بعد ازاں ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے ہیں ، ابھی حال ہی میں ایک واقعہ پیش آیا ہے جہاں رفع حاجت کے لئے گھر سے باہر جانے والے خاتون کو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر پکڑا ، کھیتوں میں لے گئے، اور چھ ملزمان نے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا، ویڈیو بنائی اور اس دوران تشدد بھی کرتے رہے

خاتون گھر پہنچی تو اس نے بھائی کو بتایا ، اور پھر بھائی کے ساتھ تھانے پہنچی واقعہ کا مقدمہ درج کروایا، پولیس نے تحقیقات شروع کیں لیکن تا حال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا، میڈیکل رپورٹ میں خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت ہو چکی ہے خاتون کا کہنا ہے کہ وہ سامنے آنے پر ملزمان کو شناخت کر لے گی،پولیس کا کہنا ہے کہ ہم جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے تا ہم شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹنہ میں خواتین کا گھر سے باہر نکلنا غیر محفوظ بن چکا ہے، کیا خواتین اب گھر سے باہر نہیں جائیں گی اگر جائیں گی تو انکی عزت محفوظ نہیں، پولیس کو اطلاع دیتے ہیں لیکن ایسا لگتا ہے کہ پولیس ملزمان کے ساتھ ملی ہوئی ہے، اور ان سے ماہانہ وصول کرتی ہے اسلئے کوئی کاروائی نہیں کر رہی