تلہ گنگ(بلال شیخ سے)اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ راجہ عدنان انجم نے میونسپل کمیٹی کے تمام برانچوں کے انچارج جن میں ریگولیشن آفیسر ،واٹر سپلائی ،آڈہ منیجر،انکورچمنٹ انسپکٹر ،انفورسمنٹ انسپکٹر ، اور دیگر کا ریکارڈ چیک کیا اور شہر میں صفائی کی صورت حال کو بہتر کرنے کا حکم دیا اسسٹنٹ کمشنر تلہ گنگ راجہ عدنان انجم کا کہنا تھا کہ تمام ریڑھیوں کو ایک پلیٹ فارم مہیاکیا جائے جبکہ بونڈری لائن سے باہر لگی ریڑھی بانوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے اے سی تلہ گنگ نء شہر میں غیر قانونی بلڈنگ کے خلاف بھی کاروائی کرنے کا حکم دیا۔


