لاہور: صوبہ پنجاب کے وزیر برائے معدنی وسائل اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف نذر نے وزارت سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق وزیرمعدنیات پنجاب لطیف نذر نے وزارت سے اپنا استعفیٰ قیادت کو بھجوا دیا ہے۔اس سے قبل
وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے بھی وزارت سے استعفیٰ دے دیا تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ لطیف نذر فیصل آباد کے ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم میں حصہ لینےکے لیے مستعفی ہوئے ہیں، لطیف نذر وزیرکی حیثیت سے ضمنی الیکشن کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ لطیف نذرکا وزارت سے استعفےکا مقصد الیکشن کمیشن کی پابندیوں سے بچنا ہے۔
خیال رہےکہ گزشتہ دنوں لطیف نذر نے وزارت سے مستعفی ہونےکا اعلان کیا تھا۔

شر

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here