اٹھائیس سالہ خاتون ٹیچر نجی سکول میں پڑھاتی تھی خاتون نے 03روز قبل گھر والوں سے چھپ کر راحیل نامی لڑکے سے نکاح کیا

لاہور کے تھانہ نواں کوٹ میں درج مقدمے میں گھر والوں نے کہا کہ بچی سکول پڑھانے کے لئے گھر سے نکلی لیکن سکول نہیں گئی، خدشہ ہے کسی نے اغوا کیا ہے، مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس متحرک ہو گئی، نواں کوٹ آپریشن و انوسٹی گیشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کی، ایس پی اقبال ٹاؤن نے اغواء کی درخواست موصول ہونے پر خصوصی ٹیم تشکیل دی ایس ایچ او نواں کوٹ امجد جاوید بھٹی اور انوسٹی گیشن انچارج امجد علی کی کامیاب حکمت عملی سے ملزمان سامنے آ گئے

28 سالہ خاتون ٹیچر نجی سکول میں پڑھاتی تھی خاتون نے 03روز قبل گھر والوں سے چھپ کر راحیل نامی لڑکے سے نکاح کیا . 10 اکتوبر بروز سوموارکو خاتون ٹیچر کے نمبر سے5 لاکھ تاوان کیلئے گھر والوں کو میسج آیا جسکے بعد نمبر بند کردیا گیا ،خاتون ٹیچر نے اپنے شناختی کارڈ پر گھر والوں سے چھپا کر ایک اور سم لے رکھی تھی پولیس ٹیم نے چھپائی گئی سم کی لوکیشن ٹریس کی جو گوجرانوالا تھی خاتون ٹیچر سکول میں بیماری کا بہانہ بنا کر اپنے شوہر راحیل کیساتھ چلی گئی گھر والوں کو اغواء برائے تاوان کا میسج بھی اپنے نمبر سے خود ہی کیا دونوں میاں بیوی کوحراست میں لیکر عدالت پیش کیا جا رہا ہے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ایس ایچ او امجد جاوید اور انوسٹی گیشن انچارج امجد علی کو شاباش دی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here