انجمن بہبود مریضاں تلہ گنگ نے سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے پیش کی گئی اپنی کارکردگی اور آئندہ کے لئے تیار کی گئی حکمت عملی پر اپنے ڈونرز اور معززین شہر کو بریفننگ دینے کےلئے مقامی مارکی میں تقریب کا انعقاد کیا ۔ تقریب میں تنظیم کے عہدیداران شیخ عزیز احمد ، چائلڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر ارشد ملک ، ڈاکٹر فاروق الحسن ملک ، ڈاکٹر جاوید ملک ، حاجی غلام عباس جھابری ، چودھری غلام ربانی ، قاضی عبد القادر ، سید نجم الثاقب ، ملک بشیر احمد ، ملک ندیم اختر ملکوال ، ملک ارشد مرجان ، ڈاکٹر بشیر مرجانوی و دیگر نے اپنے ڈونرز اور معززین شہر کو سیلاب متاثرین کی اب تک کی گئی بحالی کے کاموں پر تفصیل سے بریفننگ دی ۔ شرکاء کو بتایا گیا کہ انجمن بہبود مریضاں تلہ گنگ نے سیلاب سے متاثرہ کئی بستیوں میں نہ صرف راشن تقسیم کیا بلکہ میڈیکل کیمپس کے انعقاد کئے گئے جہاں ہزاروں مریضوں کو طبی امداد اور مفت ادویات دی گئی اس کے ساتھ ساتھ جہاں ضرورت محسوس کی گئی وہاں نقدی اور روزمرہ کے استعمال ہونے والے سامان ، بستر ، کمبل ، کپڑے ، جوتوں کے ساتھ ساتھ تلہ گنگ کے بچوں کی جانب سے دیئے گئے سیلاب متاثرین بچوں کےلئے الگ سے تحائف بھی تقسیم کئے گئے ۔ میڈیکل ٹیمیں ڈاکٹر ارشد ملک ، ڈاکٹر وسیم ، ڈاکٹر فاروق الحسن ملک ، ڈاکٹر فصیح ،ڈاکٹر سجاد کی نگرانی میں مختلف بستیوں میں میڈیکل کیمپس کے دوران مریضوں کو چیک کیا ۔ انجمن بہبود مریضاں نے متاثرین سیلاب کی امداد انتہائی باوقار انداز اور باعزت طریقے سے کی جس سے وہ انجمن بہبود مریضاں کے انتہائی شکرگزار تھے ۔ تقریب میں آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے بھی بریف کیا گیا ۔ اس موقع پر ممتاز عالم دین مولانا صابر ایوب نقشبندی نے سیلاب سے متاثرہ سادات فیملیز کےلئے دو لاکھ روپے عطیہ کا اعلان کیا ۔ تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈسٹرکٹ چکوال ڈاکٹر عبدالرزاق،صدر پراپرٹی ایسوسی ایشن ملک احمد نواز جھابری ، ملک فلک شیر اعوان ، ملک شوکت اقبال ، صدر تلہ گنگ پریس کلب چودھری نذر حسین ، لیاقت اعوان ، شاہ نواز جھابری ،ملک ریاض اعوان موگلہ ایڈووکیٹ، ملک عمران کریم سینئر اینکر پرسن ، بلال شیخ ، پروفیسر ساجد محمود،معروف کاروباری و سماجی شخصیت ملک سلیم بلال اعوان ، ملک ارشد کوٹگلہ،ملک عامر نواز،ملک مسعود منگیال،ظاہر جبار خان،ملک خالد قادر اعوان،ہیڈماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول نمبر١ملک جواد عباس،شیخ ضیاءالبدر ایڈووکیٹ سمیت معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔