بارہ اکتوبر 1999 کے یوم سیاہ کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی ، قرار داد کے متن میں کہا گیا کہ آج کے دن 12 اکتوبر 1999کو ایک ڈکٹیٹر نے جمہوریت پر شب خون مارا پاکستان کے دو تہائی سے منتخب ہونے والے واحد وزیر اعظم میاں نوازشریف کی حکومت کا تختہ الٹایا اس کے بعد 9سال تک پاکستان میں آمریت کا سیاہ دور رہا میاں نوازشریف پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات بنائے گئے

لیکن اللہ تعالیٰ نے میاں نوازشریف کو پھر عزت دی اور وہ تیسری بار پاکستان کے وزیراعظم منتخب ہوئے میاں نوازشریف نے اسکے باوجود پرویز مشرف کی صحتیابی کے لئے دعا کی اور نرم رویہ اختیار کیا یہ ایوان پرویز مشرف کی صحتیابی کے لئے دعاگو ہے یہ ایوان پاکستان میں مضبوط جمہوریت اور جمہوری حکومت کے مستقل قیام کے عزم کا اعادہ کرتا ہے یہ ایوان کسی بھی طرح کی غیر جمہوری اور منفی سوچ کی نفی کرتا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here