تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مظفرگڑھ سید احمد نواز شاہ نے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقادکیا۔ تقریب میں ایس پی انویسٹی گیشن محمد اکرم خان نیازی، ڈی ایس پی لیگل خالد محمود شاہ، ایس ڈی پی او سٹی سرکل سمیت دفتر پولیس کے تمام اسٹاف نے شرکت کی۔ ڈی پی او مظفرگڑھ نے ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر عبد الطیف کو اعزازی شیلڈ اور پھولوں کے گلدستے دیئے اور محکمہ پولیس میں عبدالطیف سب انسپکٹر کی خدمات کو سراہا۔ ڈی ایس پی لیگل خالد محمود شاہ نے ریٹائرمنٹ پر سب انسپکٹر عبدالطیف کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات

کا اظہار کیا۔ خالد محمود شاہ کا کہنا تھا کہ ایسے محنتی، قابل اور انتھک تفتیشی افسر محکمہ کی زینت ہوتے ہیں۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ میں عبدالطیف سب انسپکٹر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ محکمہ پولیس سے آپ کا رشتہ ہمیشہ ہمیشہ کےلئے قائم رہے گا۔ ریٹائرڈ ہونے والے سب انسپکٹر عبدالطیف نے افسران کی محبتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے فرمایا افسران کی طرف سے بھرپور رہنمائی اور عزت افزائی کیلئے شکر گذار ہوں محکمہ سے باعزت رخصتی سب سے بڑا انعام ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here