پنجاب حکومت نے ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے اشتراک سے سرگودہا شہر کے مکینوں کو پینے کے پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ایک منصوبہ تشکیل دیا ہے ۔ منصوبہ کے تحت میونسپل کارپوریشن کی 22 یونین کونسلوں کی گیارہ لاکھ 78ہزارسے زائد آبادی کو اگلے دوسالوں میںپینے کا صاف پانی دستیاب ہو گا ۔ اس حوالے سے جائزہ اجلاس کمشنر مریم خان کی زیر صدارت ان کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اے ڈی بی پی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد حمزہ سالک نے اپنی ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ شرکت کی اور اس منصوبہ کے خدوخال بارے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر ڈی جی پی ایچ اے توقیر حیدر کاظمی ‘ ڈی جی ایس ڈی اے افتخار شاہ ‘ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن ‘ ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ محمد علی اور سی او ایم سی طارق پرویا کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے ۔ بریفنگ میں بتایا گیاکہ پنجاب حکومت ایشین ڈویلپمنٹ بنک کے تعاون سے پنجاب انٹر میڈیٹ سٹیزامپورمنٹ انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت اس منصوبہ پر 16.36 ملین ڈالر خرچ کرے گی جس میں اے ڈی بی پی 15 ملین ڈالر کی فنڈنگ کرے گا ۔ یہ منصوبہ دو سال میں مکمل ہو گا ۔ منصوبہ کے تحت تمام یونین کونسلوں میں نئی پائپ لائن ڈالی جائیں گی جبکہ گھروں کو کنکشن تک پائپ کو بھی اس منصوبہ میں شامل کیاگیاہے ۔ پینے کے پانی کیلئے دو ذرائع استعمال میں لائے جائیں گے جن میں زیر زمین اور تین نہروں سے پانی حاصل کیاجائیگا ۔ اس منصوبہ کے تحت شہر کے تمام ڈسپوزل کی فوری مرمت بھی کی جائیگی جبکہ استعمال شدہ پانی کے نکاس میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو۔ منصوبہ کی منظوری کی صورت میں دو ہفتوں میں موجودہ واٹر سپلائی اور ٹیوب ویلز کی مرمت کر کے فراہم کئے جانے والے پانی کی کیپسٹی بڑھائی جائیگی ۔ اجلاس کو بتایاگیاکہ میونسپل کارپوریشن اس وقت شہر کی 60فیصد آبادی کو پانی فراہم کر رہاہے جبکیہ اس منصوبہ کی تکمیل سے سو فیصد پینے کے پانی کی ضرورت پوری ہوگی ۔ مزید بتایاگیا کہ اے ڈی بی پی لوکل گورنمنٹ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت پانچ انٹر میڈیٹ سٹی اور 2 بڑے شہروں میں فراہمی ونکاسی ان کے منصوبوں پر کام کر رہاہے ۔ کمشنر مریم خان نے اے ڈی بی پی کے ٹیکنیکل ایکسپرٹ سلیمان یوسف کی جانب سے پیش کردہ بریفنگ پر متعلقہ اداروں کو ٹیکنیکل رپورٹ تیار کر نے کی بھی ہدایت کی ۔٭٭٭٭٭


