ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری طریقے سے منتخب سویلین حکومت ہے

ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ ہمارے بہت سے مشترکہ مفادات ہیں سکیورٹی کے مفادات ہیں، اقتصادی مفادات ہیں، لوگوں کے درمیان تعلقات اور رابطے بھی ہیں پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے سیلاب متاثرین کیلئے دی گئی

رقم کی مانیٹرنگ کا طریقہ کار موجود ہے،امریکہ اور یو ایس ایڈ کے نمائندے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے رپورٹ پیش کرتے ہیں،سندھ اور بلوچستان کے 10 اضلاع کا دورہ کیا گیا ہے یو ایس ایڈ کی ٹیم نے گزشتہ ماہ یہ دورے کیے تا کہ ضروریات اور امداد کا جائزہ لیا جا سکے،یو ایس ایڈ مقامی پارٹنرز کے ساتھ بھی کام کرتی ہے

،ترجمان امریکی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ کی کوشش ہے کہ اسرائیل اور دیگر عرب اور مسلم ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کرے، پاکستان اور امریکا کے درمیان متعدد پہلوؤں میں یکساں مفادات ہیں، پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here