لاہور:پاکستان کی معروف اداکارہ ثنا فخر نے اپنے شوہر فخر جعفری سے 14 سال بعد علیحدگی کا اعلان کردیا ہے۔اس اعلان کے بعد اس جوڑے سے محبت کرنے والوں کی طرف

سے بہت زیادہ دکھ کا اظہارکیا جارہاہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ثنا فخر نے لکھا کہ دل ٹوٹ گیا، مگر بعض اوقات تعلق ختم کرنا اس لئے ضروری ہوتا ہے تاکہ آپ مزید ٹوٹنے سے بچ سکیں اور آپ خود کو ٹوٹنے سے بچا سکیں۔ اداکارہ نے مزید لکھا کہ زندگی کے نشیب و فراز کے بعد میں نے اور فخر نے باعزت طریقے سے کئی سالوں پر محیط اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔