جہاز میں بم ہے، خبر نے سب کو پریشان کر دیا
واقعہ بھارت میں پیش آیا، ماسکو سے ایک فلائٹ دہلی آ رہی تھی، اس فلائٹ کے بارے میں اطلاع دی گئی کہ اس طیارے میں بم ہے، جہاز میں بم کی اطلاع 13 اکتوبر کی شب دیر سے ملی، جمعہ کی صبح سوا تین بجے طیارے نے لینڈ کیا اور طیارے میں سوار تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے
واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے دہلی پولیس نے بتایا کہ طیارہ دہلی اترا تو اس میں سوار تمام مسافروں کو فوری بحفاظت اتار لیا گیا، ماسکو سے دہلی آنے والی فلائٹ ایس یو 232 میں بم کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد ہر طرف افرا تفری پیدا ہو گئی تھی، مسافر بھی پریشان تھے

تو ایئر پورٹ پر عملہ بھی پریشان تھا،بم کی اطلاع ملنے پر طیارے کو رن وے 29 پر اتارا گیا، جہاز میں 356 مسافر اور 46 عملے کے اراکین تھے، طیارے کے لینڈنگ کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ نے مکمل تلاشی لی تا ہم کسی قسم کا کوئی برآمد نہیں ہوا،
جہاز میں بم کی خبر ملنے کے بعد دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سیکورٹی سخت کر دی گئی تھی اور ہائی الرٹ کر دیا گیا تھا،طیارے میں بم کی اطلاع کس نے دی تھی ؟ اس پر بھی تحیقات جاری ہیں ،چند دنوں میں یہ دوسرا واقعہ ہے کہ بھارت آنے والے طیارے میں بم کی اطلاع دی گئی جو جھوٹی ثابت ہوئی،