سفاکی کی انتہا،کمسن بچے کے ساتھ بدفعلی،قتل کر کے برہنہ لاش کھیتوں میں چھوڑ دی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی و بدفعلی کے واقعات میں کمی نہیں آ سکی

پنجاب کے شہر خانیوال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، درندگی کی تمام حدیں سفاک ملزم نے عبور کر لیں، کمسن آٹھ سالہ بچے کو اغوا کیا، کھیتوں میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسکے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا، لاش کو کھیتوں میں برہنہ پھینک دیا، بچے کے گم ہونے پر لواحقین پولیس کے پاس پہنچے اور مقدمہ درج کروایا، پولیس

نے بچے کی تلاش شروع کی تو لاش ملی

ہولیس حکام کے مطابق تھانہ کچا کھوہ کی حدود میں 32 دس آر میں 8 سالہ بچہ جنسی ذیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا،ملزم راشد بچے حسن کو ورغلا کر کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم نے جنسی زیادتی کے بعد ہاتھ بندھی برہنہ لاش کھیتوں میں پھینک دی ،رحیم یار خان کا رہائشی 8 سالہ حسن ماموں کے گھر ملنے آیا ہوا تھا بچے حسن علی کے نانا کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 486/22 بجرم 302 تھانہ کچا کھوہ درج کیا گیا

افسوسناک واقعے کے بعد علاقہ میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی ملزم ریکارڈ یافتہ ہے پہلے بھی زیادتی کے مقدمے میں جیل کاٹ چکا ہے ڈی پی او خانیوال عمران غلیزئی نے نوٹس لیا اور موقع کا دورہ کیا اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیاملزم راشد بچے کا قریبی عزیز ہے اہل علاقہ نے ملزم کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا .واضح رہے کہ خانیوال میں کمسن بچے کے ساتھ زیادتی کرنیوالا ملزم عادی ملزم ہے اور ملزم چند سال پہلے بھی ایک لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کر چکا ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here