بچی کے ساتھ اس کے گھریلو ملازم کی مبینہ زیادتی ، پولیس نےملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے وقت بچی اور گھریلو ملازم گھر پر موجود تھے جبکہ بچی کے والدین گھر سے باہر کسی کام سے گئے تھے، گھریلو ملازم بچی کے والدین کی غیر موجودگی میں بچی سے زیادتی کر کے فرار ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ والدین گھر پہنچے تو بچی کی حالت دیکھ کر واقعے کی رپورٹ کیلئے فوری طور پر تھانے پہنچے، واقعے کی اطلاع پا کر درخشاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے زیادتی میں ملوث ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کو میڈیکل چیک اپ کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
قبل ازیں پنجاب کے شہر خانیوال میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ملزم نے آٹھ سالہ بچے کو اغوا کیا، کھیتوں میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا، لاش کو کھیتوں میں برہنہ پھینک دیا، بچے کے گم ہونے پر لواحقین پولیس کے پاس پہنچے اور مقدمہ درج کروایا، پولیس نے بچے کی تلاش شروع کی تو لاش کھیوں سے ملی- تھانہ کچا کھوہ کی حدود میں 32 دس آر میں 8 سالہ بچہ جنسی ذیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا،ملزم راشد بچے حسن کو ورغلا کر کھیتوں میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا ملزم نے جنسی زیادتی کے بعد ہاتھ بندھی برہنہ لاش کھیتوں میں پھینک دی ،رحیم یار خان کا رہائشی 8 سالہ حسن ماموں کے گھر ملنے آیا ہوا تھا بچے حسن علی کے نانا کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 486/22 بجرم 302 تھانہ کچا کھوہ درج کیا گیا-