ویڈیو لیک ہونے کے بعد آڈیو لیکس کا سلسلہ شروع ہوا جس کی وجہ سے ملک بھر میں تہلکہ مچا ہوا ہے اور تحقیقات بھی جاری ہیں تا ہم اب پھر ایک ویڈیو لیک ہونے کی بات کی جا رہی ہے، ایک ویڈیو لیک کی گئی ہے جو تحریک انصاف کی خاتون رہنما کنول شوذب کی ہے، ویڈیو نازیبا ہے اور اس ویڈیو کے حوالہ سے کنول شوذب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو فیک ہے اور اسی ویڈیو سے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی گئی تھی

کنول شوزب تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ہیں، انہوں نے نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انکو بلیک میل کرنے کے لئے بھجوائے گئے پیغامات کے سکرین شاٹ شیئر کئے، کنول شوذب کہتی ہیں کہ انہیں ایسی جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے کی کوئی کوشش کبھی بھی کامیاب نہیں ہو گی اور وہ اس غلاظت سے ڈرنے والی نہیں ہیں

کنول شوذب نے ٹویٹر پر سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انھیں چند روز پہلے دبئی کے ایک واٹس ایپ نمبر سے پیغام موصول ہونا شروع ہوئے جن میں ان سے پچاس ہزار ڈالرز کا مطالبہ کیا گیا اور دھمکی دی گئی کہ اگر مطلوبہ رقم نہ دی گئی تو انکی ایک نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی جائے گی کہا گیا کہ اگر اس ویڈیو کو مین سٹریم میڈیا پر وائرل ہونے سے روکنا ہے تو فوری طورپررقم ادا کر دی جائے

کنول شوذب کو واٹس اپ پیغامات میں کہا گیا کہ اگر آپ نے ہمیں 50 ہزار ڈالرز ادا نہ کیے تو ہم دوسری پارٹی کو یہ ویڈیو بیچ دیں گے جو ہمیں منہ مانگی قیمت ادا کرنا چاہتی ہے یہ بھی کہا گیا کہ سوچنے میں وقت ضائع مت کیا جائے کیونکہ دوسری پارٹی بھی یہ ویڈیو خرید کر اسے وائرل کرنے کے لیے بے تاب ہے

پیغام بھیجنے والے نے یہ بھی لکھا کہ ہم اچھی طرح جانتے ہیں کہ اصلی ویڈیو کو نقلی بنا کر کیسے پیش کیا جاتا ہے اور یہ کام کرنے کے لیے ہمارا انٹرنیشنل نیٹ ورک موجود ہے لہٰذا فوری طور پر پچاس ہزار ڈالرز دے دیئے جائیں جو کہ اس ویڈیو کے لئے بہت ہی کم قیمت ہے اوربطور سروس چارجز وصول کی جائے گی اگر آپ کو آفر قبول ہے تو ہم اکاؤنٹ نمبر بھجوا دیتے ہیں یا بینک ٹرانسفر کا طریقہ بھی بتایا جا سکتا ہے لیکن اس معاملے میں تاخیر نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک خاتون لیٹی ہوئی ہے اور اسکے بدن پر کپڑے نہیں ہیں ایک مرد بھی اس خاتون کے ساتھ ہے، اس ویڈیو کو کنول شوذب کی جانب منسوب کیا جا رہا ہے، کنول شوذب نے اس ویڈیو کی تردید کی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here