تحریک انصاف کی کارنر میٹنگ میں ورکر نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی دی
مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے ،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ن لیگی رہنما طلال چودھری نے بھی ویڈیو ٹویٹ کی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے رہنما، سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری بھی کارنر میٹنگ میں موجود ہیں،کارنر میٹنگ فیصل آباد میں ہونے والے ضمنی الیکشن بارے منعقد کی گئی تھی، کارنر میٹنگ میں مقامی رہنما نے اپنی کرسی سے کھڑے ہوکر کہا کہ جب عمران خان کو ناجائز گرفتار کرنے لگے تو میں نے اپنے گھر والوں کو کہہ دیا تھا کہ مریم نواز کو میں خود قتل کروں گا ناجائز زیادتی نہیں ہونی چاہئے، کارنر میٹنگ میں موجود شخص جب مریم نواز کو قتل کرنے کی بات کر رہا تھا تو تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری بھی موجود تھے اور وہ مسکراتے رہے

ن لیگی رہنما طلال چودھری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد ضمنی الیکشن میں“مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی”اسکی ذمہ داری عمران خان پر ہے جو خود فیصل آباد NA108 سے امیدوار ہے۔شکست دیکھ کر اب دھمکیاں دی جا رہی ہیں الیکشن کمیشن اور پولیس ایکشن لے ورنہ اپنی قیادت کی حفاظت کے لئے ہر حد تک جا سکتے ہیں ایک صارف نے ٹویٹر پر کہا کہ فیصل آباد ضمنی الیکشن جہاں عمران خان کا امیدوار کھلے عام مریم نواز کو قتل کرنے کی دھمکی دے رھا ھے۔ سابق ڈپٹی سپیکر آئین شکن مسکرا کر سن رہا ہے ان لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کاروائی کی جائے اور یہ بیان کس کے کہنے پر دیا گیا ہے اس فتنے کا نام بھی دنیا کے سامنے لایا جائے۔